نواب شاہ، حادثے کامقدمہ 30گھنٹے تاخیرکے بعدڈمپراوروین ڈرائیورکے خلاف درج

جمعہ 17 جنوری 2014 07:14

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)نواب شاہ حادثے کامقدمہ 30گھنٹے تاخیرکے بعدڈمپراوروین ڈرائیورکے خلاف درج کیاگیا،نواب شاہ میں گزشتہ روزڈمپراورسکول وین کی ٹکرسے 23بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعدحادثے کامقدمہ درج کرنے پرطلباء کے والدین نے سرکارکی مدعیت میں مقدمہ درج کرانے سے انکارکردیاجس کے بعدمقدمہ کے اندراج میں تاخیرہوئی ،تاہم تیس گھنٹے کی تاخیرکے بعدبرائٹ فیوچرسکول کے پرنسپل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاجس میں ڈمپراوروین کے ڈرائیورکونامزدکیاگیامقدمہ میں غفلت اورلاپرواہی کی دفعات شامل کی گئیں۔