کراچی ،وفاقی وزیر خزانہ نے ایف آئی اے کے رویئے سے پریشان ایکسچینج کمپنیوں کی شکایت کا نوٹس لے لیا ،جو بھی تحقیقات کی جائیں اس میں قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا جائے اور اسٹیٹ بینک کے اہلکاروں کی موجودگی میں ہی تحقیقات کی جائیں،اسحاق ڈار کی ایف آئی اے کو ہدایت

جمعہ 17 جنوری 2014 07:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ نے ایف آئی اے کے رویئے سے پریشان ایکسچینج کمپنیاں کی شکایت کا نوٹس لے لیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ایکس چینج کمپنیوں سے جو بھی تحقیقات کی جائیں اس کے لیے قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھا جائے اور ایکسچینج کمپنیوں سے اسٹیٹ بینک کے اہلکاروں کی موجودگی میں ہی تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دورہ کراچی کے دوران انہوں نے ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی ملاقات کے دوران ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے انہیں بتایا تھا کہ ایف آئی اے ان سے اسٹیٹ بینک کے اہلکاروں کی غیر موجودگی میں تحقیقات کررہی ہے جس کو وفاقی وزیر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات کے دوران قواعد و ضوابط کا مکمل خیال رکھیں اور بیجا پریشان کرنے سے گریز کیا جائے۔ ایکس چینج کمپنیوں نے وزیر خزانہ سے سونے کی بڑھتی ہوئی درآمد پر بھی تحفظات کا اظہار کیا کیونکہ اس سے منی مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :