خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی آئینی کمیٹی نے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے آئین میں کچھ ضروری ترامیم کرکے نئی آئین کی کاپیاں خیبر پختونخواکے تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو ارسال کردی ،منظوری کے لئے خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کااجلاس 23جنوری کو پشاور میں طلب کرلیا گیا

جمعہ 17 جنوری 2014 07:11

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17جنوری۔2014ء)خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی آئینی کمیٹی نے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے آئین میں کچھ ضروری ترامیم کرکے نئی آئین کی کاپیاں خیبر پختونخواکے تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو ارسال کردی ہے ،جسکی منظوری کیلئے خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کااجلاس 23جنوری کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے ۔

خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر،صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سابق صدر اورسابق آئی جی پولیس خیبرپختونخواجو چیئرمین آئینی کمیٹی بھی ہیں کے زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں کمیٹی کے اراکین خیبر پختونخواگالف ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کرنل شہادت حسین،خیبر پختونخواجوڈوایسوسی ایشن کے صدر وصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری مسعود احمد ،خیبر پختونخواسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرو صوبائی اولمپک کے فنانس سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور خیبر پختونخواہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ظاہر شاہ نے شرکت کی ،جبکہ اس موقع پر خیبر پختونخواولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سنیٹر حاجی غلام علی اور خیبر پختونخواسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر محمدمنیر بٹ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین آئینی کمیٹی محمد سعید خان نے کہاکہ تمام ساتھی اراکین کی مشاورت سے گزشتہ جنرل باڈی میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے آئین میں کچھ ضروری ترامیم ہونی چاہئے تاکہ ماضی کی طرح زاتی مفاد کیلئے آئین کا غلط استعمال کرنے کا راستہ روکھا جاسکے اور انشاء اللہ کمیٹی کے تمام اراکین نے ایک ایسا آئین تشکیل دی جس میں کسی ممبر کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

اجلاس کے بعد ترمیم شدہ آئین کی کاپیاں خیبر پختونخواکے تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کو ارسال کردی ہے اوراس نئے آئین کی منظوری کیلئے خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کا اجلاس 23جنوری کو بروز جمعرات پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے ۔جسمیں تمام عہدیداروں اور اراکین سے شرکت کی ہدایت کردی ہے ۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سنیٹر حاجی غلام علی نے کہاکہ انشاء اللہ ہم صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ایسا کام کرینگے جو ایک مثال قائم رہے ،انکاکہناتھاکہ سابق ادوار کی طرح خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی موجودہ کابینہ کو ئی ایساقدم نہیں اٹھائے گا جس سے صوبے میں کھیل اور کھلاڑیوں کیلئے نقصان دہ ہو۔

سنیٹر حاجی غلام علی نے کہاکہ سپورٹس کا شعبہ ذاتی مقاصد اور اپنی سیاست چکانے کیلئے استعمال کرنے کا وقت گزرچکاہے اب خیبر پختونخوامیں سپورٹس کی ترقی اور نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کے آنے کا عمل شروع ہوگیا ہے اور انشاء اللہ اس عمل کوحقیقی جامہ پہناکر دکھائینگے ۔

متعلقہ عنوان :