آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، دفاعی امور میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے انڈونیشیا کے سفیر برھان محمد نے جنرل ہیڈکوارٹر ( جی ایچ کیو ) میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر برھان محمد نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کی طرف سے دفاعی امور میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔