سونیا گاندھی نے راہول کی نامزدگی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)بھارت کی حکمران جماعت گانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے مشکلات میں گِھری اپنی جماعت کے قائدین کی طرف سے راہول گاندھی کو وزارت عْظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں رواں برس مئی میں پارلیمانی انتخابات ہونا ہیں۔

(جاری ہے)

رائے عامہ کے جائزوں میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعت کانگریس کے اگلے انتخابات میں حکومت میں رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

اطالوی نژاد سونیا گاندھی ان انتخابات کو بھارت کی اکثریتی آبادی ہندووٴں کی سیکولر شناخت کی جنگ قرار دے چکی ہیں۔ تاہم جمعرات 16 جنوری کو سونیا گاندھی نے ان مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ آج نئی دہلی میں ہونے والے پارٹی اجتماع میں انہوں نے کہا: ”ہم نے راہول کے حوالے سے کل ہی فیصلہ کیا ہے اور یہ فیصلہ حتمی ہے۔