رفیق الحریری کے قتل کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کردیاگیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:25

ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے نواح میں لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کے مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔ استغاثہ نے عدالت میں مقدمے کے بنیادی کوائف بیان کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ اس مقدمے میں کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت میں رفیق الحریری کے بیٹے سعد الحریری بھی موجود تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس مقدمے کی سماعت شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔ دوسری جانب لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ کے رہنما شیخ حسن نصراللہ نے مقدمے کے سماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے اسے حزب اللہ کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی سازش قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :