امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رکھی جائیں گی، جنوبی کوریا

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:25

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)جنوبی کوریا نے امریکا کے ساتھ فوجی مشقوں کا سلسلہ ختم کرنے کے لیے شمالی کوریا کا مطالبہ ردّ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان نے ان مشترکہ فوجی مشقوں کو معمول کا عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ دو خودمختار ملکوں کے درمیان ہونے والی دفاعی مشقیں ہیں۔ جنوبی کوریا اور امریکا کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقیں آئندہ ماہ ہوں گی۔ فوج کے ترجمان کے مطابق یہ مشقیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :