ججز پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی کو بااختیار اور موثر بنانے کے حوالے سے تجاویز دینے کے لئے 4 فروری کو کچھ سابق چیف جسٹس کو اجلاس میں بلا لیا ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی کی کمیٹی کو بریفنگ

ہفتہ 18 جنوری 2014 03:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جنوری۔2014ء)ججز پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کو بااختیار اور موثر بنانے کے حوالے سے تجاویز دینے کے لئے 4 فروری کو کچھ سابق چیف جسٹس کو اجلاس میں بلا لیا ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی نے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔کمیٹی کے کنوینئر فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ مختلف طبقات فکر سے مشاورت کے بعد کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی جائے یا پارلیمانی کمیٹی کو ختم کردیا جائے ۔

ذیلی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز کنوینئر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس کے بعد صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی نے ججز تعینات کرنے کے طریقے کار پر اپنی سفارت پیش کی ہیں اور اپنی بریفنگ میں کامران مرتضی نے کہا کہ ایک جج کی سربراہی میں باہر کی کمیٹی ہو جو ججز کے حوالے سے اپنی سفارت دے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے ججز کمیٹی کی کمپوزیشن ،ٹائم فریم اور دیگر امور پر بھی بریفنگ دی۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے 4 فروری کو سپریم کورٹ کے سابق چیفس جسٹس سے رائے لینے کے لئے بلایا ہے ان کی بریفنگ کے بعد کمیٹی وکلاء سے مزید مشاورت کرے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ جوڈیشل کمیشن کی کمپوزیشن کو تبدیل کرنا ہے یا پارلیمانی کمیٹی کو ختم کر نا ہے۔

متعلقہ عنوان :