مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل میں احتیاط سے کام لیا ہے،سینیٹر پرویز رشید،،سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرائل ہورہا ہے،عدالت فیصلے کرے گی،قوم کو پریشان نہیں ہونا چاہئے،وفاقی وزیر اطلاعات کی نجی ٹی سے گفتگو

اتوار 19 جنوری 2014 06:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت سابق صدر پرویز مشرف کے ٹرائل میں احتیاط سے کام لے رہی ہے،آئین کے تحت پرویز مشرف کا کیس شروع کیا ہے،پرویز مشرف کے کیس میں قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزاد میڈیا موجود ہے اورجمہوریت قائم ہے،سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف حکومت نے کیس سپریم کورٹ کے حکم پر شروع کیا ہے،حکومت نے سابق صدر کے خلاف کیس ٹرائل کرنے میں احتیاط سے کام لیا ہے،آئین کے تحت سابق صدر کا ٹرائل ہورہا ہے،عدالت فیصلہ کرے گی،سابق صدر مجرم ہے یا نہیں،(ن) لیگ پرویز مشرف کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہی ہے،آئین کے تحت مقدمہ چل رہا ہے،قوم کو سابق صدر کے ٹرائل میں کنفوژ نہیں ہونا چاہئے۔