بھارتی وزیر ششی تھرور اور ان کی اہلیہ کے درمیان کیا ہوا مجھے نہیں معلوم،مہرتارڑ،بھارتی حکام نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بھارتی میڈیا اس کو پاک بھارت کا مسئلہ قرار دے رہا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 19 جنوری 2014 06:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)پاکستانی صحافی مہرتارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر ششی تھرور اور ان کی اہلیہ کے درمیان کیا ہوا مجھے نہیں معلوم،گزشتہ سال بھی دونوں میں علیحدگی کی خبریں میڈیا میں آئیں،ایک خاتون نے نے ٹوئٹر پر میرے ساتھ لڑائی کی اور اگلے دن ان کی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکار کی موت کے واقعہ کے بعد میرے اہلخانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں،بھارتی میڈیا مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ بھی بناکر پیش کر رہا ہے،3دن سے جاگ رہی ہوں،میرا جینا دوبھر ہوگیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا،بھارتی میڈیا اس کو پاک بھارت کا مسئلہ قرار دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :