یمن ، دارالحکو مت صنعاء میں ایرانی سفارتکار فائرنگ سے جاں بحق

اتوار 19 جنوری 2014 06:28

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں فائرنگ کے نتیجے میں ایرانی سفارتکار جاں بحق ہو گئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے یمن کے دارالحکومت میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب ایک کار پر فائرنگ کرد ۔فائرنگ کے نتیجے میں ایرانی سفارتکار علی اصغر السعدی شدید زخمی ہوگئے جنہیں صنعا میں واقع جرمن ماڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں نصف گھنٹے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

انکے کندھے، پیٹ اور معدے میں گولیاں لیگیں ۔ان کے جاں بحق ہونے کی ایرانی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کردی ہے ۔ایران کی طرف سے فوری طور پر واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ اس کے سفارتکار کے اغواء کی نئی کوشش تھی،سفارتکار نے اغواء کی کوشش کے دوران مزاحمت کی جس پر اسے گولیاں ماری گئیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی میں بھی ایرانی سفارتخانے کے عملے کے ایک اہلکار نوراحمد نیک بخت کو مشتبہ القاعدہ جنگجوؤ ں نے اغواء کرلیا تھا ۔

قبائلی ذرائع کا کہنا ہے وہ بدستور اغواء کاروں کی قید میں ہے ۔ایران کا کہناہے کہ وہ یمنی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ،عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتکار پر تین فائرکئے گئے جب وہ صنعاء میں سفیر کی رہائش گاہ سے باہر آرہے تھے

متعلقہ عنوان :