تحریک انصاف بلوچستان کی صوبائی وتمام ضلعی کابینہ تحلیل،تین رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

اتوار 19 جنوری 2014 06:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے بلوچستان کی صوبائی وتمام ضلعی کابینہ تحلیل کرتے ہوئے تین رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے مطابق مرکزی قیادت کی ہدایت پر بلوچستان میں صوبائی و تمام ضلعی کابینہ تحیل کردی گئی ہیں اور میرہمایوں جوگیزئی کو کنوینئر بناتے ہوئے تین رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ذکریا کاسی اور محمد ہاشم پانیزئی کمیٹی کے رکن ہونگے دریں اثناء ملک محمد ذکریا کاسی نوابزدہ شریف جوگیزئی ڈاکٹرعلی کاکڑ ‘ عمرخان کاکڑ ‘ قائم کاکڑ ‘ سیدحمید اللہ ‘ ملک نصیب اللہ بیٹنی ‘ جمیل خان دمڑ ‘ سردار روح اللہ خلجی و دیگر نے مرکزی قیادت کی جانب سے صوبائی و ضلعی کابینہ کی تحلیل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو خوش آئند قرار دیا۔