احمد رضا قصوری کے خلاف صحافی کو بھارتی ایجنٹ اور لفافہ جرنلسٹ کہنے پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے رپورٹ درج

اتوار 19 جنوری 2014 06:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کے خلاف صحافی کو بھارت کا ایجنٹ اور لفافہ جرنلسٹ کہنے ک پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ،پولیس کے مطابق علی شیر نامی صحافی کی درخواست پر پولیس نے رپٹ نمبر 51درج کر کے اس ضمن میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے مطابق درخواست علی شیر نامی صحافی نے پولیس کو درخواست دی کہ سابق صدر کے وکیل احمد رضا قصوری جب 16جنوری کو مقدمہ کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے آئے تو اس نے ان سے پرویز مشرف کی عدالت میں عدم حاضری کی وجہ پوچھی اور بیماری کی نوعیت بارے سوال کیا جس پر احمد رضا قصوری نے سیخ پا ہو کر کہا کہ ”تم غدار ،بھارت کے ایجنٹ اور لفافہ جرنلسٹ ہے اور لگتا ہے اب تمھارا بھی بندوبست کرنا ہوگا، تم سب بکے ہوئے ہو“۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق ان پر احمد رضا قصوری نے بے بنیاد الزامات لگا کر ناصرف غدار کہا بلکہ بھارت کا ایجنٹ قرار دیا۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں پولیس کو بتایا کہ” انہیں احمد رضا قصور ی اور پرویز مشرف کے حامیوں سے خطرہ ہے لہذا انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے اور احمد رضا قصوری کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے“۔ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے مطابق مذکورہ درخواست پر احمد رضا قصوری کے خلاف رپٹ نمبر 51درج کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :