مٹھی بھر لوگوں نے ملک کودہشت گردی کی آگ میں جھونک رکھا ہے، حمزہ شہباز شریف ، دیہاتوں ، بازار اور مساجد میں بم دھماکے کر کے معصوم شہریوں کا شہید کرنے کے والے سمجھتے ہیں کہ وہ جنگ جیت جائیں گے لیکن یہ جنگ پاکستان کے 19کروڑ عوام ہی جیتنے کے لئے لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے ، وہ دن دور نہیں جب اس ملک کی کارخانوں چمنوں سے دھواں نکالے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ، جلسہ عام سے خطاب

اتوار 19 جنوری 2014 06:27

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کی سنیئر راہنما و ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مٹھی بھر لوگوں نے ملک کودہشت گردی کی آگ میں جھونک رکھا ہے دیہاتوں ، بازار اور مساجد میں بم دھماکے کر کے معصوم شہریوں کا شہید کرنے کے والے سمجھتے ہیں کہ وہ جنگ جیت جائیں گے لیکن یہ جنگ پاکستان کے 19کروڑ عوام ہی جیتنے کے لئے لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کر دیں گے ۔

وہ دن دور نہیں جب اس ملک کی کارخانوں چمنوں سے دھواں نکالے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس امر کا اظہار نے ہفتہ کو وادی سون نوشہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کی قیادت موجود تھی جس میں صدر پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد غوث محمد خان نیازی ، محترمہ سمیرا ملک ، امیدوار این اے 69ملک عزیز محمد خان ، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ، ملک جاوید ایم پی اے ، ملک وارث کلو ، ڈاکٹر نادیہ عزیز ، عبد الرزاق ڈھلوں ، کرم الٰہی بندیال ، محسن شاہنواز رانجھا ، شاہ نواز رانجھا ، ملک فہد خان ، ملک شعیب خان ، پیر بہاول حق ، منشاء اللہ بٹ ، سلیم سیٹھی سعود مجید ، آمنہ ملک ، ملک عمار خان ، اور دیگر سیاسی قیادت موجود تھی ، حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کہ محض ترقیاتی منصوبوں کا مسلم لیگ ن کی قیادت کا شیوہ نہیں بلکہ ہم منصوبوں کی تکمیل کے بعد فیتہ کاٹنے کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، ہماری سیاست کا مقصد اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے آج ملک کو پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن وزیر اعظم نواز شریف کا دجذبہ کو ہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور اندھیروں کو اجالوں میں بدلنے کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کر کے عمل درآمد شروع کر دیا ہے بہاول پور میں شمسی تونائی سے ایک ہزار میگاواٹ جبکہ گڈانی میں کوئلہ سے 6000میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی مسلم لیگ ن کی قیاد ت پر عوام نے جو اعتماد کیا ہے اس پر ہم پورا اتریں گے خوبصورت جھیلوں اور پہاڑوں پر مشتمل وادی سون کو عوا م کی سیرو تفریح کے لئے اہم مرکزبنائیں گے اور جھیل کے کنارے خوبصورت ریسٹ ہاؤس بنائے جائیں گے جس سے علاقہ میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کے مقابلہ میں اپنے ملک میں ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے بیرونی دباؤ نہ کر کے یکے بعد دیگر ے چھ دھماکے کر کے نواز شریف نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا حالا کہ دھماکے نہ کرنے کے لئے ڈالروں لالچ دیا گیا انہوں نے کہا کرسی اور عہدے آجاتے رہتے ہیں لیکن دل کے رشتے قائم رہتے ہیں ہم نے دل کے رشتوں کو مضبوط کیا ہے وادی سون میں گیس سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انشاء اللہ 23جنوری کو ملک عزیز محمد خان واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے عوام نے شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کی قیادت کے ہاتھ مضبو ط کرنے ہوں گے جبکہ عزیز محمد خان قومی اسمبلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے وہ ان کے ساتھ واپس آ کر عوام سے کے گے وعدوں کے ایفاکرنے آئیں گے جلسہ عام سے مسلم لیگ ن کی سمیرا ملک نے کہا کہ جس مخالف کو انہوں نے انتخاب میں مسلسل تین بار ہارا اس نے سمجھا کہ عدالتی فیصلہ سے وہ انہیں عوام کی خدمت سے دور کر دیں گے لیکن حلقہ کی عوام نے ان کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے عوام کا آج ٹھاٹھء مارتا سمندر اس کی کامیابی کا منہ بولتا ہے اور گرلز ڈگری کالج کی عمارت منظور ہو چکی ہے حلقہ این اے 69کے امیدوار ملک عزیز محمد خان نے کہا کہ ان کے بزرگوں نے حلقہ کی عوام کی خدمت کاجو بیڑا اٹھایا ہے وہ اسے عوام کی ووٹوں کی طاقت سے پار لگے گے اور وادی سون کی پسماندگی کو دور کریں گے وہ دن دور نہیں اس علاقہ کا شمار بھی دنیا کے مقامات میں ہو گا مسلم لیگ کی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ پارٹی کے عزت کو قائم رکھتے ہو ئے پارٹی منشور پر عمل پیرا رہیں گے جلسہ سے ملک جاوید اعوان ،ڈاکٹر غوث محمد نیازی ، عبد لراذق ڈھلوں ، ڈاکٹر نادیہ عزیز ،ملک شعیب اعوان ، پیر بہاول حق کے علاوہ دیگرمقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت پر مکمل ااعتماد اور اس علاقہ میں ملک عزیز محمد خان کی کامیابی کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔