سرگودھا ، اہل سنت و الجماعت کے نائب امیر کی گاڑی پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق ،2زخمی ، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرا رہونے میں کامیاب ، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے کارروائی شروع کردی

اتوار 19 جنوری 2014 06:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)سرگودھا میں اہل سنت و الجماعت کے نائب امیر کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جماعت اہلسنت و الجماعت بھکر کے نائب امیر مولانا حمید خالد سرگودھا کی انسداد دہشتگردی میں پیشی کیلئے آرہے تھے کہ سرگودھا شہر میں داخل ہوتے ہی نوری گیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر شدید اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔

متعلقہ عنوان :