تیسرا اور آخری ٹیسٹ،پاکستان کی محتاط انداز میں بیٹنگ، اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا لئے ، مزید 137رنز کے خسارے کا سامنا ، رنگانا ہیراتھ 3وکٹیں لے اڑے، احمد شہزاد کی ٹیسٹ کیریئر میں پہلی سنچری ،147رنز پر آؤٹ ہوئے ، مصباح 36پر ناٹ آؤٹ

اتوار 19 جنوری 2014 06:21

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسر ے روز پاکستان کی محتاط انداز میں بیٹنگ ،پہلی اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنا لئے جبکہ مزید 137رنز کے خسارے کا سامنا ہے ۔ خرم منظور نے ففٹی بنائی جبکہ احمد شہزاد کے نے کیریئر کی پہلی سنچری بناتے ہوئے 147 رنز بنائے ، رنگانا ہیراتھ 3وکٹیں لے اڑے ، پاکستان کی مزید 4وکٹیں باقی ہیں ۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی بیٹنگ کا آغاز 19رنز بغیر کسی وکٹ کے کیا تو احمد شہزاد 5اور خرم منظور 14رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ اوپنرز نے انتہائی محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے 114رنز کی شراکت کی۔پہلے سیشن میں دو گھنٹے کے کھیل میں صر ف 66رنز بنے ۔

(جاری ہے)

خرم منظور 52رنز بنانے کے بعد اریرنگا کی بال پر جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ ہوگئے جس کے بعد اظہر علی کھیلنے کیلئے آئے تاہم 149 کے مجموعی سکورپر اظہر علی صرف 8رنز بنانے کے بعد پریرا کی بال پر میتھیوز کو کیچ تھما بیٹھے ۔

189 رنز پر پاکستان کو تیسرا نقصان اٹھانا پڑا جب یونس خ ان 17رنز بنا کر ہیراتھ کی بال پر جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔245 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری جب احمد شہزاد 147رنز بنانے کے بعد ہیراتھ کی بال پر غلط شارٹ کھیلتے ہوئے بولڈ ہوگئے ۔274 رنز پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی جب اسد شفیق 18رنز بنانے کے بعد ایرانگا کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔

291رنز پر سرفراز ا حمد صرف 5رنز بنا کر ہیراتھ کی بال پر جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 6 وکٹوں پر 291 رنز بنا لئے تھے اور سری لنکا کی پہلی اننگز میں 428رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کے جواب میں خسارہ کم کرنے کیلئے پاکستان کو مزید 137رنز کی ضرورت ہے سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ نے 3 ، ایرانگا نے 2اور پریرا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :