پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئی ، مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ کے میچ میں برطانوی جوڑی کو3 سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے تیسرے راوٴنڈ تک رسائی حاصل کرلی

اتوار 19 جنوری 2014 06:21

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

میلبورن میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز کے دوسرے راوٴنڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا نے برطانوی جوڑی کو3 سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے تیسرے راوٴنڈ تک رسائی حاصل کی۔برطانوی کھلاڑیوں نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جس کے بعد پاک بھارت جوڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس6-3 اور6-2 سے جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :