دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور بنوں میں پاک فوج پر حملہ، وزیر اعظم نے دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کر دیا ، قوم دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف متحد ہے،شہریوں اور امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دی جائیں گی، نواز شریف

پیر 20 جنوری 2014 05:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات اور بنوں میں پاک فوج پر حملے کے بعد اپنا دورہ سوئٹزر لینڈ منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف متحد ہے،شہریوں اور امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں ضائع نہیں جانے دی جائیں گی،اتوار کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور بنوں میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کے پیش نظر اپنے دورے کو منسوخ کردیا ہے،وزیراعظم نے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سویلین اور امن وامان نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے،وزیراعظم نے بنوں کے واقعہ کی شدید مذمت بھی کی ہے۔