کابل ،ریسٹورنٹ پر حملے میں سرحد پارایجنسیاں ملوث ہیں، افغانستان

پیر 20 جنوری 2014 05:39

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)افغان قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ کابل میں ہونے والے ریسٹورنٹ حملے میں عام طالبان نہیں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی کی سربراہی میں قائم افغانستان کی قومی سلامتی کونسل نے درپردہ پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت میں ہونے والا ریسٹورنٹ حملہ عام طالبان کا کام نہیں، اس ہولناک منظم کارروائی کے پیچھے سرحد پار موجود غیر ملکی ایجنسیاں کارفرما نظر آتی ہیں، کابل میں جمعے کو شدت پسندوں کے ریسٹورنٹ حملے میں 13 غیر ملکیوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :