کشمور ،بگٹی برادری کے قافلے کو سیکورٹی اہلکاروں نے ڈولی چائنا چیک پوسٹ پر روک دیا

پیر 20 جنوری 2014 05:42

کشمور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)کوئٹہ سے کندھکوٹ کے راستے ڈیرہ بگٹی جانے والے بگٹی برادری کے قافلے کو سیکورٹی اہلکاروں نے قافلے کے سربراہ شاہزین خان بگٹی سمیت ہزاروں افراد کوڈولی چائنا چیک پوسٹ پر روک دیا گیا جہاں پر بگٹی برادری کے ہزاروں افراد نے سندھ پنجاب اوربلوچستان کے سنگم انڈس ہائی وے ڈیرہ موڑ کے مقام پردھرنادیکر احتجاجاََروڈ بلاک کردیا جہاں پر بگٹی قبیلے کے سربراہ شاہزین خان بگٹی نے کہاکے حکومت ہمیں ہمارے گھروں میں ہماری آبادکاری سے روکنے کیلئے ہمارے قافلے کو روکاہے انہوں نے مزید کہا کے ہم گذشتہ نوسال سے اپنے گھروں سے دربدرہیں ہمیں سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود حکومت بگٹی قبیلے کو دوبارہ اپنے گھروں سے جانے سے روک رہی ہے انہوں نے مزید کہا کے حکومت مخصوص مفادات کے تحت ایسے اقدامات کررہی ہے انہوں نے مزید کہا کے بگٹی قبیلہ امن پسند قبیلہ ہے اوربلوچستان سمیت پاکستان کو خوشحال دیکھناچاہتی ہے حکومت بلوچ قوم کو حقوق نہیں دے رہی ہے جسکی وجہ سے حکومت سے مقابلہ کرنے کیلئے بلوچ علیحدگی پسندوں نے ہاتھوں میں اسلحہ اٹھارکھا ہے نواب اکبرخان بگٹی کے پیروکار امن پسند بلوچ ہیںآ خری اطلاعات تک دھرنا جاری تھا جسکی وجہ سے چاروں صوبوں کی ٹریفک معطل تھی جسکے باعث مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔