شاہ عبداللہ کی مصری صدر کو کامیاب ریفرنڈم پر مبارکباد

پیر 20 جنوری 2014 05:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے مصر کے عبوری صدر عدلی منصور کو ملک میں نئے دستور کے حوالے سے ہونے والے کامیاب ریفرنڈم پر مبارکباد دی ہے۔ شاہ عبداللہ نے اس امر کا اظہار عدلی منصور کے نام ایک تہنیتی تار پیغام کے ذریعے کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی فرمانروا نے یہ بات زور دیکر کہی کہ ریفرنڈم نے مصری عوام کی وحدت کو مزید تقویت دی ہے۔

(جاری ہے)

ریفرنڈم کا نتیجہ عوام کی آزاد منشاء کا آئنیہ دار ہے۔یاد رہے کہ مصر میں فوج کی نگرانی میں قائم عبوری حکومت کے زیر اہتمام تیار کئے جانے والے نئے دستور کے بارے میں ہونے والے ریفرنڈم میں انیس ملین اہل رائے دہندگان نے ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔ ریفرنڈم میں 98 فیصد افراد نے نئے دستور کے بارے میں 'ہاں' کے حق میں ووٹ دیئے۔ یہ ریفرنڈم منگل اور بدھ کو منعقد ہوا۔ریفرنڈم کی نگرانی کرنے والے سپریم ادارے کے سربراہ نبیل صلیب ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مجوزہ دستوری منصوبے کو غیر معمولی عوامی حمایت ملی ہے جس میں 20 ملین افراد نے ووٹ ڈالے۔