ششی تھرورکا وزیرداخلہ کوخط،اہلیہ کی موت کی تحقیقات تیزتر کرنیکی استدعا

پیر 20 جنوری 2014 05:31

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء) بھارتی وزیرششی تھرورنے وزیرداخلہ سوشیل کمار شنڈے کوخط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنی اہلیہ سنندا پشکرکی موت کی تحقیقات میں مکمل تعاون کرنیکی پیش کش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ سننداسے متعلق سامنے آنیوالی افواہیں سن کرخوفزدہ ہوں۔ششی تھرورنے وزیرداخلہ سے موت کی تحقیقات تیزکرکے نتائج تک پہنچنے کی استدعا بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :