انڈونیشیا،جکارتہ میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں دس ہزار افراد بے گھر ہوگئے

پیر 20 جنوری 2014 05:32

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شدید سیلاب کے باعث دس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ان سیلابوں کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق سْلاویسی میں شدید بارشوں کے بعد صورتحال اور بھی خراب ہے، جہاں اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے۔ انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے سیلاب کے باعث جکارتہ میں اب تک ساڑے دس ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑ کر دیگر علاقوں میں جانب ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں جب کہ سْلاویسی میں بھی 40 ہزار سے زائد افراد کو دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :