مغربی ناروے میں آتشزدگی ، 23 عمارتیں خاکستر

پیر 20 جنوری 2014 05:33

اوسلو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء) ناورے کے مغربی علاقے لیرڈل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 23 عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ آگ گزشتہ شب بھڑکی۔

(جاری ہے)

اس آتشزدگی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے دھوئیں سے متاثر ہونے والے 52 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ناروے کا یہ علاقے لکڑی کے مکانات کی وجہ سے مشہور ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص لاپتہ یا شدید زخمی نہیں ہوا ہے، تاہم آتشزدگی کے بعد پولیس نے ایک تیز رفتار آپریشن کے ذریعے سینکڑوں افراد کو متاثرہ علاقے سے نکالا۔

متعلقہ عنوان :