نئے شناختی کارڈ کے اجراء میں پیدا ہونے والا ایک لاکھ 35ہزار کا بیک لاک نادرا نے کلیئر کر دیا،ترجمان وزارت داخلہ

پیر 20 جنوری 2014 05:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)سابق چیئرمین نادرا کے استعفیٰ کے بعد نئے شناختی کارڈ کے اجراء میں پیدا ہونے والا ایک لاکھ 35ہزار کا بیک لاک نادرا نے کلیئر کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے اچانک مستعفی ہو جانے کے باعث نادرا میں نئے شناختی کارڈز کا اجراء رک گیا تھا جس کی وجہ وہ قانونی تقاضے تھے جو نادرا چیئرمین کی عدم موجودگی کے باعث پورے نہیں ہو سکتے تھے جس کے لئے نادرا بورڈ کے اجلاس نے نئے شناختوں کارڈز کے اجراء کی منظوری دی۔

اس منظوری کے بعد ملک میں کے نادرا سینٹر نئے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے جمع ہونے والی ایک لاکھ 35ہزار درخوستوں کو منظور کرتے ہوئے نئے شناختی کارڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان کے بعد ان شناختی کارڈوں کے اجراء کے بعد نادرا میں شناختی کارڈز کا بیک لاک ختم ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :