الیکشن کمیشن کا این اے 19ہری پور سات اور پی کے 81سوات کے بعض پولنگ اسٹیشن پر دوبار پولنگ کرانے کا علان ، قومی اسمبلی کے حلقہ میں 29جبکہ سوات کے حلقہ میں 28جنوری کو پولنگ ہوگی

پیر 20 جنوری 2014 05:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 19ہری پور سات اور صوبہ خیبر پختونخوا کے پی کے 81سوات کے بعض پولنگ اسٹیشن پر دوبار پولنگ کرانے کا علان کر دیا ہے قومی اسمبلی کے 29جبکہ سوات کے حلقہ میں 28جنوری کو پولنگ ہوگی این اے 19سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر عامر زمان کامیا ب ہوئے تھے جس کے خلاف مسلم لیگ ن کے امید وار عمر ایوب نے الیکشن ٹر بیونل سے رجوع کیا تھا جس نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے سات پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے