اسلام آباد،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ زیر بحث آیا،کابینہ کا کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کرنے کا فیصلہ ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے معاملہ اٹھایا

منگل 21 جنوری 2014 05:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ زیر بحث آیا،کابینہ نے کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے معاملہ اٹھایا،وفاقی کابینہ کے انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے معاملہ اٹھایا اور کہا کہ پرویز مشرف کے حوالے سے حکومت کو دباؤ کا سامنا ہے تاہم حکومت کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گی اور مشرف کے خلاف ٹرائل جاری رہے گا،کابینہ کے دیگر وزراء نے بھی حمایت کی۔