خفیہ ادارو ں کی جا نب سے وزارتِ داخلہ کو روا ں ما ہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی اداروں کی تنصیبات اور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا انتبا ہ دیا گیا تھا ، ذرا ئع

منگل 21 جنوری 2014 05:15

را ولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء ) ملک کے خفیہ ادارو ں کی جا نب سے وزارتِ داخلہ اور چاروں صوبائی حکومتوں کو روا ں ما ہ خطوط لکھے گئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ آئندہ چند روز میں ملک بھر میں اور بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہروں میں سکیورٹی اداروں کی تنصیبات اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، ذرا ئع کے مطا بق را ولپنڈی آر اے بازار کے مرکزی چوک اور 22 نمبر چونگی کے درمیان سڑک پر دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اوریہ علا قہ چند حساس ترین تنصیبات کے انتہائی قریب ہے جن میں برّی فوج کا صدر دفتر جی ایچ کیو شامل ہے۔اس مقام پر سنہ 2008 اور 2009 میں بھی حملے ہو چکے ہیں۔بی بی سی کے مطا بق اس ماہ کی 16 تاریخ کو خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں کی روشنی میں وزارتِ داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ آئندہ چند روز میں ملک بھر میں اور بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہروں میں سکیورٹی اداروں کی تنصیبات اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی اطلاعات کے مطابق اس مقصد کے لیے کالعدم تنظیموں کی جانب سے چند خودکش حملہ آور روانہ کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :