سینیٹ اجلاس : گھریلو ورکرز بل2013ء سمیت 3بل پیش،متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دئیے گئے

منگل 21 جنوری 2014 05:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)سینیٹ کے اجلاس میں گھریلو ورکرز بل2013ء، خواتین کو کام کی جگہ ہراساں کرنے کا بل2014ء اور تجارتی تنظیمیں بل 2014ء پیش کردیاگیا،چےئرمین نے تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دئیے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر عثمان سیف اللہ خان نے گھریلو ورکرز بل2013ء پیش کیا،حکومت کی جانب سے مخالفت نہ کئے جانے پر بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا،سینیٹر فرحت اللہ بابر نے خواتین کو کام کی جگہ ہراساں کرنے کا بل2014ء پیش کیا تو قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے وضاحت کرنے کیلئے کہا تو سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس بل میں کالج کی خواتین شامل نہیں ہیں،ان کو بھی شامل کیا جائے،سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ یہ وسیع معاملہ ہے اس لئے حکومت سے مشاورت کے بعد جامع بل لایا جائے گا،تاہم اپوزیشن کے اسرار پر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ بل کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا جائے،جس کے بعد یہ بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا،سینیٹ نے سینیٹر عبدالحسیب خان کا تجارتی تنظیمیں بل2014ء بھی متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :