ماریہ شر اپوا کو اپ سیٹ شکست ، آسٹریلین اوپن کے سنگلز ایونٹ سے باہر ہو گئیں ، دفاعی چیمپئن وکٹوریہ ازارینکا ا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 21 جنوری 2014 05:13

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء) روسی ٹینس سٹار ماریہ شر اپوا کو سیرینا ویلیمز کے بعد گرینڈ سلیم جیتنے کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا تھا اپ سیٹ شکست کے بعد آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگلز ایونٹ سے باہر ہو گئیں ،عالمی نمبر تین کھلاڑی ماریہ شاراپوا آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنلز میں پہنچنے سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں ۔

دفاعی چیمپئن وکٹوریہ ازارینکا اپنا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے چوتھے راوٴنڈ میں تھرڈ سیڈڈ ماریہ شراپووا ، سلواکیہ کی ڈومینکا کے مدمقابل ہوئیں۔دلچسپ مقابلے میں سلواکین حریف ڈومینکا ماریہ شراپووا کو 6-3، 4-6 اور 1-6 سے شکست دی ہے، ادھر بیلا روس کی وکٹوریہ ازارینکا نے امریکہ کی سلونے کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

وکٹوریہ ازارینکا کی کامیابی کا اسکور 6-3 اور6-2 رہا س سے قبل شاراپووا نے جمعرات کو 40 ڈگری درجہ حرارت میں کیرن نیپ کے خلاف دوسرے راوٴنڈ میں تین گھنٹے کے زبردست مقابلے کے بعد جیت حاصل کی تھی۔شاراپوا کی سروس بہت زیادہ قابل اعتماد نہیں تھی تاہم انھوں نے پہلا سیٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ آخری سیٹ میں سروس کی غلطی کی وجہ سے وہ میچ ہار گئیں۔