القاعدہ کے زیرحراست جنگجووٴں کا بشارالاسد سے تعلق کا اعتراف، ایرا ن اور شا می حکو مت پر تشدد کا روائیو ں کیلئے امداد فراہم کر تی ہے ‘گرفتار جنگجو کا انکشاف

بدھ 22 جنوری 2014 06:23

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)العربیہ نیوز چینل نے القاعدہ سے وابستہ تنظیم دولت اسلامی عراق وشام (داعش) سے تعلق رکھنے والے گرفتار جنگجووٴں کی ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں انھیں شامی صدر بشارالاسد کی حکومت سے روابط کا اعتراف کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔شام کے تین صوبوں حلب ،ادلب اور الرقہ میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے جہادیوں اور باغی جنگجو گروپوں کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے خونریز جھڑپیں ہورہی ہیں۔

اس لڑائی میں سات سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متحارب جنگجو گروپوں نے ایک دوسرے کے متعدد مسلح افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔باغیوں کے ہاتھ لگنے والے داعش کے بعض جنگجووٴں نے صدر بشارالاسد کی حکومت کے ساتھ تعلق کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

القاعدہ کے ایک گرفتار رکن نے العربیہ سے نشر کی گئی ویڈیو میں بتایا ہے کہ الرقہ کے شمال میں مسیلہ کے علاقے میں انھوں نے ایک مرتبہ شامی فوج کے منحرف ہوجانے والے ایک افسر سمیت بارہ اہلکاروں کو پکڑا تھالیکن بعد میں ہمیں انھیں دوبارہ شامی حکومت کے حوالے کرنا کا حکم دیا گیا تھا۔

اس گرفتار شخص نے ویڈیو میں مزید انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ سال الرقہ میں ایک ٹرین اسٹیشن کو بم سے اڑانے کے واقعہ میں بھی داعش کا ہاتھ کارفرما تھا اور ہمیں کمانڈر ابو انس العراقی کی جانب سے اسٹیشن کو بم سے تباہ کرنے کا حکم ملا تھا۔اس کے علاوہ ہمیں جائے وقوعہ پر آنے والی ایمبولینس گاڑیوں اور زخمیوں تک پہنچنے والے شہریوں پر فائرنگ کا بھی حکم دیا گیا تھا۔

ایک اور گرفتار جنگجو نے بتایا ہے کہ ابو انس العراقی شام کے صوبے الرقہ میں القاعدہ کے جنگجووٴں کی قیادت کررہے ہیں۔ان کی کنیت سے ان کا عراقی ہونا ظاہر ہے اور وہ وہاں انٹیلی جنس افسر کے طور پر کام کرتے رہے تھے۔اس جنگجو کے بہ قول ابو انس کو براہ راست شامی رجیم ،ایران اور عراق سے رقوم ملتی رہی ہیں۔ان کا بریگیڈ جیش الحر کے ارکان کے اغوا ،کاربم حملوں اور اہدافی قتل میں مہارت رکھتا ہے۔ویڈیو میں داعش کے زیرحراست بہت سے جنگجووٴں کو دکھایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انھیں جب القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ کے سفاکانہ ایجنڈے کے بارے میں پتا چلا تو وہ شکست کھا گئے تھے اور انھیں پھر لڑائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :