جنیوا ٹو کانفرنس، ایران کی شرکت کا دعوت نامہ منسوخ

بدھ 22 جنوری 2014 06:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان نے ایران کو جنیوا ٹْو کانفرنس میں شرکت کے لیے دی گئی دعوت منسوخ کر دی ہے۔ واشنگٹن حکومت نے بان کی مون کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ا گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ مذاکرات کے بعد تہران حکومت کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت تھی، جس پر امریکا کے ساتھ ساتھ شامی اپوزیشن نے اعتراض کیا تھا۔ دوسری طرف مغربی اقوام کے حمایت یافتہ شامی اپوزیشن اتحاد نے جنیوا ٹْو کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ کانفرنس کل بدھ سے سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :