جنوبی افریقہ میں احتجاج کے دوران چار افراد ہلاک

بدھ 22 جنوری 2014 06:25

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء) جنوبی افریقہ کے جنوب مغربی صوبہ میں پانی کی کمی کے مسئلہ پر ہونے والے ہنگامی کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈیمونیویلی کمیونٹی کے لیڈر پال ہینڈرکز نے کہا ہے کہ مرنیو الے چاروں افراد احتجاج کے دوران زخمی ہوگئے تھے جن کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں پہنچایا گیا مگر وہ بچ نہ سکے مقامی میڈیا کے مطابق پر تشدد واقعات کا یہ سلسلہ 13 جنوری کو اس وقت شروع ہوا جب علاقہ موٹولنگ اور ڈیمونیویلی کے لوگ علاقہ میں پانی کی کمی کے خلاف احتجاج کررہے تھے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی تھیں جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :