کانگو، شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 11افراد ہلاک

بدھ 22 جنوری 2014 06:26

بوکاؤ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)عوامی جمہوریہ کانگو کے مشرق میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 11افراد ہلاک ہوگئے،یہ بات ایک مقامی عہدیدار نے گزشتہ روز بتائی۔

(جاری ہے)

جنوبی صوبے کیوا کے ریاستی دارالحکومت بوکاؤ کے قصبے میں ہفتے کی شب شدید بارشوں سے پہاڑی علاقے میں موجود مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔میونسپل کے ترجمان جین سیرچ بورا اوزیما نے اے ایف پی کو بتایا کہ دیگر چھ افراد کی موت اس وقت ہوئی جب ان کا گھر زمین سرکنے کی وجہ سے ایک کھائی میں گرا۔دونوں واقعات میں یہ گھر انتہائی غیر موزوں مقام پر تعمیر کئے گئے اور ان کی تعمیر کا سٹرکچر بھی غیر معیاری تھا۔

متعلقہ عنوان :