راولپنڈی دھماکے کے حملہ آ ور کو مقامی آبادی کی جانب سے مدد فراہم کی گئی،حملہ آور دھماکے سے ایک روز قبل قریبی علاقے میں پہنچا، تحقیقا تی رپو رٹ

بدھ 22 جنوری 2014 06:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء) حساس اداروں کی راولپنڈی دھماکے کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور کو دھماکے سے ایک روز قبل قریبی علاقے میں پہنچایا گیا تھا جبکہ خودکش حملہ آور کو تین سے چار افراد کی معاونت بھی حاصل ہوئی اور اس میں مقامی آبادی کی جانب سے بھی مدد فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے راولپنڈی دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جن میں ابتدائی معلومات بتایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کو حساس اداروں پر حملے کرنے کیلئے ایک روز قبل قریبی علاقے میں لایا گیا تھا جس میں خودکش حملہ آور کو تین سے چار افراد کی معاونت بھی حاصل رہی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش حملہ آور ایسے ٹارگٹ پر اکیلا نہیں پہنچ سکتا تھا اسلئے ان کا وہاں پر باقاعدہ گروپ تھا اور گروپ کی مدد بھی مقامی افراد کی جانب سے کی گئی اس کے علاوہ راولپنڈی آر اے بازار کے قریبی علاقوں میں گذشتہ رات آپریشن بھی کیا گیا جس میں پچاس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ خودکش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوادئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :