شارجہ ٹیسٹ جیتنے والی قومی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال، ٹیم اچھا کھیلی، تاریخی فتح پر بہت خوشی ہوئی، کوچ ڈیوڈ واٹمور کو آخری میچ جیت کر تحفہ دیا ، کپتان مصباح الحق ،والدہ کی دعاوٴں کی بدولت شاندار کھیل کا مظاہرہ کر سکا، اظہر علی

بدھ 22 جنوری 2014 06:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)سری لنکا کے خلاف شارجہ میں تاریخی کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق سری لنکا کو شکست دینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑی اور آفیشلز دبئی سے لاہور پہنچے، ۔وطن لوٹنے والوں میں مصباح الحق، محمد حفیظ، محمد طلحہ، اظہر علی، محمد اکرم، شاہداسلم، طلحہ اعجاز ، عبدالرحمان، احمد شہزاد، اظہر علی،راحت علی اور وسیم احمد شامل ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل تھا، تاریخی فتح پر بہت خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایک سوال کے جواب کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ہمارا کام کھیلنا ہے اور ہم کسی کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا انہوں نے کوچ ڈیوڈ واٹمور کو آخری میچ جیت کر تحفہ دیا، میچ میں اظہر علی اور سرفراز احمد نے اچھی بیٹنگ کی جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

اس موقع پر اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ ان کے لئے دعائیں کرتی ہیں اور ان کی دعاوٴں کی بدولت وہ شاندار کھیل کا مظاہرہ کر سکے، اتنا بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا ہمارے لئے بہت حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین بھی بہت دعا کرتے ہیں اور ان کی دعارنگ لائی۔ قومی ٹیم کے ساتھ کوچ ڈیوڈ واٹمور اور جولین فاونٹین بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

دوسری طرف ٹیم کیمینیجرمعین خان، اسدشفیق، خرم منظور اوروکٹ کیپر سرفرازاحمد دبئی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کو شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میں 5 وکٹ سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کی۔

متعلقہ عنوان :