شہر قائدمیں قتل وغارت اور لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،فائرنگ اور پرتشددواقعات میں ایک خاتون سمیت مزید14افرادکوقتل کردیاگیا ،لیاری میں رینجرز اور پولیس کے جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کے دوران گینگ وار کے مبینہ کارندے سمیت 2ملزمان مارے گئے

جمعرات 23 جنوری 2014 06:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)شہر قائدمیں قتل وغارت اور لاشیں ملنے کا تسلسل جاری بدھ کو فائرنگ اور پرتشددواقعات میں ایک خاتون سمیت مزید14افرادکوقتل کردیاگیا لیاری میں رینجرز اور پولیس کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران گینگ وار کے مبینہ کارندے سمیت 2ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں گینگ وار اور جرائم پیشہ گروہ سے وابستہ ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے پولیس اور رینجرز نے آپریشن کیا،جس کے دوران ایک گینگ وار سے وابستہ مبینہ ملزم بہرام مارا گیا۔

پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم بہرام لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے وابستہ اور پولیس کو قتل ،اقدام قتل ،اغواء سمیت کئی مقدمات میں مطلوب تھا، جس کی لاش کو پولیس کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور دو دستی برآمد ہوئے ۔لیاری گینگ وار کے کارندے بہرام کی ہلاکت کے بعد لیاری میدان جنگ میں بن گیا اور دو گروہوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ اور دستی بم حملوں کا آزادانہ استعمال شروع ہوگیا ۔

تصادم کے دوران جونا مسجد لیاری ٹاو?ن میں دستی بم حملے میں 35سالہ رقیہ زوجہ مختار علی ، اس کا بیٹا 12سالہ مدد علی ولد مختار ،2سالہ تبسم دختر نجیب اور 22سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 35سالہ گل محمد ولد جمعہ بلوچ ،28سالہ وقاص احمد ولی عقیل احمد ،گلستان کالونی بہار کالونی میں کے ایس اسلامیہ اسکول کا طالب علم 11سالہ شفیع اللہ ولد حضرت شاہ سمیت متعد افراد زخمی ہوگئے ۔

دونوں گروپوں کے درمیان مورچہ بند کا فائرنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ،جس سے علاقہ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ۔واقعہ کے بعد رینجرز اور پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کرلیا تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔میمن گوٹھ تھانے کی حدود گلشن حدید کے لنک روڈ کی جھاڑیوں سے 4افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

تمام افراد شلوار قمیض میں ملبوس ہیں تاہم ان کے پاس سے کوئی دستاویزات نہ ملنے کے باعث کسی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گلستان جوہربلاک 15 سے ایک خاتون کی تشدزدہ گلاکٹی لاش برآمدہوئی ہے، جسے پر تیز دھار سے آلے سے وار کیا گیا ہے۔

لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔قائد آباد تھانے کی حدودلانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔مقتول کی شناخت 60سالہ آزاد گل ولد سعیداں گل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسی واقعہ میں 22سالہ حمید گل ولد صائم گل زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔

گلشن معمارچاکرہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔پیر آباد تھانے کی حدود ربانی محلہ فرنٹیر کالونی سائٹ ٹاو?ن میں مسلح افراد نے 40سالہ رشید خان ولد محمد اسحاق کو گولیاں مارکر قتل کردیا ۔مقتول مینگورہ سوات سے اپنے عزیزوں سے ملنے آیا تھا ۔مقتول تین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا ۔پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاو?ن بلال مسجد کے پیش امام قاضی معراج اختر کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا ۔

واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے گاڑیوں پر پتھراو? کیا ،جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کاروبار بند ہوگیا۔منگھوپیر تھانے کی حدود ڈاڈیکس کمپنی مشکی پاڑہ کے نزدیک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 30سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق مقتول حلیہ سے بلوچ معلوم ہوتا ہے ۔مقتول کے پاس ایک موٹر سائیکل اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے ،تاہم نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی ۔نارتھ کراچی 4-Kچورنگی نزد یوسف گوٹھ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23سالہ ثناء دختر نصیر ،ڈی ایچ اے فیز 2اسٹریٹ نمبر 11پلاٹ نمبر C-76میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 65سالہ ایڈمن آفیسر ایوب ولد یعقوب اور 30سالہ گارڈ عرض محمد زخمی ہوگئے ۔