امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو ایک بار پھر برفانی طوفان کا سامنا ، شدید برفباری کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ،مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردئیے گئے

جمعرات 23 جنوری 2014 06:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو ایک بار پھر برفانی طوفان کا سامنا ہے۔ شدید برفباری کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئی۔ مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں رواں موسم سرما کے دوسرے برفانی طوفان کا شکار ہو گئیں، ایک فٹ سے زائد برف پڑنے سے شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، خراب موسم کی وجہ سے تین دن میں ہزاروں پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

مشرقی ریاستوں میں تیز رفتار سرد ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت دس سے پچیس ڈگری تک گرنے کی توقع ہے، واشنگٹن میں برفباری کا تین سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کی پیش گوئی کے بعد وائٹ ہاؤس نے اپنے معمولات محدود کر دیے ہیں، میساچیوسٹس میں 12 گھنٹے سے برفباری جاری ہے اور اب تک 18 انچ تک برف پڑ چکی ہے، نیوجرسی ، ڈیلاوئیر میں ایمرجنسی نافذ ہے، حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :