افغانستان : اتحادی فوج کا آپریشن کلین اپ میں 14 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ، بارودی سرنگیں صاف کرنیوالے یرغمال بنائے گئے 57مزدور بازیاب کرالئے گئے

جمعرات 23 جنوری 2014 06:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) افغانستا ن اتحادی فوج نے آپریشن کلین اپ کے دوران کم از کم 14 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ نامعلوم مسلح افراد نے سرنگیں صاف کرنے والے 57مزدوروں کے گروپ کو رہا کردیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے صوبہ قندوز ، ننگر ہار اور کنہڑ میں افغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کئے ۔

(جاری ہے)

جن میں چودہ طالبان ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ دریں اثناء صوبہ ہرات کے گورنر فیض اللہ وحیدی نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے یرغمال بنائے گئے 57 بارودی سرنگیں مزدوروں کو رہا کردیا ہے تاہم انہوں نے یرغمال بنائے گئے گروپ کی شناخت نہیں ہوسکی اور فوری طورپر ان کی جانب سے مزدوروں کو یرغمال بنانے کے مقاصد بھی واضح نہیں ہوسکے ۔ دریں اثناء صوبائی سکیورٹی کمانڈنٹ عبدالراؤد احمدی نے بتایا کہ یرغمال بنائے گئے مزدوروں کو فوجی آپریشن کے دوران بازیاب کروایا گیا ہے ۔