یورپی یونین میں رکنیت کے سات سال بعد بھی بلغاریہ کی سیاسی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے، یورپی یونین کمیشن

جمعرات 23 جنوری 2014 06:41

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)یورپی یونین میں رکنیت حاصل کرنے کے سات سال بعد بھی بلغاریہ کی سیاسی صورتحال غیر اطمینان بخش ہے۔ اس بارے میں برسلز میں یورپی کمیشن نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران بلغاریہ میں قانون کی حکمرانی، انسداد بدعنوانی اور منظم جرائم کی روک تھام کی صورتحال کے بارے میں ایک جائزہ رپورٹ پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے مقابلے میں 2007 ء کے اوائل میں یورپی یونین میں شامل ہونے والے مشرقی یورپی ملک رومانیہ کی صورتحال پر کمیشن نے کسی حد تک اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رومانیہ میں ہونے والی اصلاحات کی پائیداری کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ یورپی کمیشن مستقل بنیادوں پر دونوں مشرقی ریاستوں، رومانیہ اور بلغاریہ کا جائزہ لیتا رہتا ہے کہ آیا یہ ممالک یورپی اتحاد میں رکنیت حاصل کرنے کے معاہدے کی شرائط پوری کر رہے ہیں، یا نہیں۔