میرے گھر پر کوئی فراری آکر نہیں رہتا، نہ ہی براہمدغ بگٹی سے میرا کوئی رابطہ ہے الزامات بے بنیاد ہیں، نوابزادہ گہرام بگٹی

جمعرات 23 جنوری 2014 06:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) نواب محمد اکبرخان بگٹی کے پوتے نوابزادہ گہرام بگٹی نے آئی جی ایف سی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر کوئی فراری آکر نہیں رہتا اور نہ ہی براہمدغ بگٹی سے میرا کوئی رابطہ ہے الزامات اور دعوے بے بنیاد ہیں میں محب وطن ہوں آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین نہ ہوتا تو انصاف کیلئے عدالتوں کے دروازیں نہ کھٹکھٹاتا ”خبر رساں ادارے“ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ فراری میرے گھر میں ٹھہرتے ہیں اور براہمدغ بگٹی سے میرا رابطہ ہے کچھ عرصہ قبل تک میں سب کیلئے محب وطن پاکستانی تھا آج ڈیرہ موڑ پر جب بگٹی مہاجرین کو بلاجواز روکا گیا ہے تو اس طرح کے الزامات سامنے آرہے ہیں جبکہ اس سے قبل ایسا کچھ بھی نہیں تھا جہاں تک کسی فراری کے میرے گھر میں مہمان بننے کی بات ہے تو جہاں میری رہائش ہے وہاں چاروں طرف سے ایف سی پولیس اور لیویز کی چوکیاں ہیں تو فراری کمانڈر کیسے میرے گھر تک پہنچتا ہے جو قیام بھی کرتا ہے اورجہاں تک بگٹی مہاجرین کو روکنے کی بات ہے اور حکومتی سطح پر جو دعوے کئے جارہے ہیں کہ نوابزادہ شازین اپنے گھر کو لوٹنے والے بگٹی مہاجرین کی رجسٹریشن کیلئے تیار نہیں تو وہ بھی بے بنیاد ہے نوابزادہ شازین بگٹی نے کسی بھی فرد کی انٹری سے انکار نہیں کیا حکومت بلاجواز مہاجرین کو روکنا چاہتی ہے اور جس حکومتی رٹ کی بات کی جاتی ہے تو ہم سمجھتے ہیں اگر حکومتی رٹ ہوتی تو یہاں لوگ مورچہ زن نہ ہوتے اور دنیا کو یہ بھی بتایا جائے کہ مورچوں میں مسلح لوگ کس کے بیٹھے ہیں اور حالات ڈیرہ بگٹی میں کس نے کیوں خراب کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :