ٹانک ، مسلح افراد کی فائرنگ ، جے یو آئی (ف) کے رہنما قاضی اظہر جاں بحق

جمعرات 23 جنوری 2014 06:36

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) ٹانک کے مین بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) کے ر ہنما اور عالم قاضی اظہر جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور عالم دین قاضی اظہر اپنے گھر سے مین بازار میں گھر کا سامان لینے جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے ٹانک کے مین بازار میں قاضی اظہر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے بعد ازاں امدادی ٹیموں نے اپنی طبی امداد کیلئے ٹانک کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر قاضی اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :