حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان آج میدان لگے گا ،پولیس کی طرف سے 49 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا،پولنگ کیلئے 298 پولنگ اسٹیشنز ، 654 پولنگ بوتھ، 1616 افسر و سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ 850 سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے

جمعرات 23 جنوری 2014 06:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) حلقہ این اے 69 میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان آج میدان لگے گا پولیس کی طرف سے 49 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے آج ہونیوالی پولنگ کیلئے 298 پولنگ اسٹیشنز ، 654 پولنگ بوتھ، 1616 افسر و سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ 850 سو سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے سرگودھا ،بھکر سے بھی پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے حساس پولنگ اسٹیشنز کی کڑی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ضلعی حکومت نے ڈی سی او آفس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے کنٹرول آفس قائم کردیا ہے یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی محترمہ سمیرا ملک کی جعلی ڈگری ثابت ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ان کے صاحبزادے عذیر خان کو پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے عمر اسلم اعوان ہیں اس حلقہ میں 3 لاکھ 37 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے حلقہ این اے 69 میں 49 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیکر ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے حلقہ میں چار ڈی ایس پی، 28 انسپکٹرز، 60 سب انسپکٹر، 80 اے ایس آئی، 850 سے زائد پولیس کانسٹیبلز کو تعینات کردیا ہے آج ہونیوالے ضمنی الیکشن کو پر امن بنانے کیلئے پولیس کانسٹیبلری سے 100 ملازمین ، سرگودھا پولیس سے 150 جبکہ بھکر سے 100 جوانوں کی نفری بھی امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے پہنچ چکی ہے الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی حکومت نے خصوصی انتظامات کئے ہوئے ہیں الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق حلقہ کے 3 لاکھ 37 ہزار 643 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 83ہزار 56 جبکہ 1 لاکھ 54 ہزار 584 خواتین شامل ہیں 28 یونین کونسلز میں کل 298 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ان میں سے 14 کو کیٹگری اے، 25 کو کیٹگری بی میں رکھا گیا ہے۔