پنجاب حکومت دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف آپریشن کرے،بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 24 جنوری 2014 07:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کیخلاف آپریشن کرے،ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وفاق موجودہ صورتحال میں سندھ اور بلوچستان کی مدد کرے،عبدالمالک بلوچ کے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کو سراہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت دہشتگردی کیخلاف آپریشن کر رہی ہے،پنجاب حکومت بھی دہشتگردوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف آپریشن کرے۔

متعلقہ عنوان :