مو جودہ حکومت قومی سیکورٹی کو سب سے زیادہ فوقیت دے رہی ہے،اسحاق ڈار،سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن امداد دیں گے تاکہ وہ اپنے فرائض مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں،وفاقی وزیرخزانہ کی ائیرچیف طاہر رفیق بٹ سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 24 جنوری 2014 07:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قومی سیکورٹی کو سب سے زیادہ فوقیت دے رہی ہے اور انہیں ہر ممکن امداد مہیا کرے گی تاکہ وہ اپنے فرائض مؤثر طریقے سے ادا کرسکیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آف ائیرسٹاف ائیرمارشل طاہر رفیق بٹ سے وزارت خزانہ میں ملاقات کے دوران کیا،ملاقات کے دوران پاکستان ائیرفورس کے ترقیاتی پروگراموں کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی،ائیرچیف مارشل نے وفاقی وزیر کو ائیر فورس کی ترقیاتی ضروریات سے متعلق بریفنگ دی اور ان کے مسلسل تعاون اور حمایت کا شکریہ ادا کیا،ملاقات میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود،وزارت خزانہ کے مشیر رانا اسد امین اور وزارت خزانہ اور پاکستان ائیرفورس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔