سعودی عرب سے ڈھائی لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن بیدخل

جمعہ 24 جنوری 2014 07:04

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء) سعودی عرب نے 3 ماہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو بیدخل کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم تیز کردی، 3 ماہ میں ڈھائی لاکھ غیر قانونی مقیم افراد سعودی عرب سے نکال دیئے گئے۔

(جاری ہے)

سعودی وزرات داخلہ کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر مقیم تھے جو لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے، ڈی پورٹ کئے جانے والے تارکین وطن میں اکثریت ایتھوپیا کے باشندوں کی ہے۔سعودی عرب میں 90 لاکھ غیر ملکی تارکین وطن کام کرتے ہیں، جن میں 15 لاکھ پاکستانی بھی شامل ہیں، سعودی حکومت کا غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کم کرنے کا مقصد مقامی شہریوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :