بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی امریکی ہم منصب سے ملاقات‘ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ

جمعہ 24 جنوری 2014 07:04

مونٹریوکس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات کی اور دوطرفہ پارٹنرشپ کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے مونٹریوکس میں انٹرنیشنل جنیوا کانفرنس کے دوران اپنے امریکی ہم منصب جان کیری کیساتھ ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت اور سٹریٹجک‘ سکیورٹی اور اقتصادی ایشوز پر پارٹنرشپ مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ دونوں وزراء نے توانائی مذاکرات جلد دوبارہ شروع کرنے کیلئے اپنی اپنی ٹیمیں شیڈول کے مطابق بھیجنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی کے بعد یہ پہلی وزارتی سطح کی ملاقات ہے۔