جنیوا،الاخضر براہیمی کی شامی تنارعہ کے فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ،کوشش ہے دمشق حکومت اور اس کے مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے،عالمی نمائندہ خصوصی

جمعہ 24 جنوری 2014 07:05

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء )شام کے لیے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے نمائندہ خصوصی الا خضر براہیمی نے تنارعہ کے فریقین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔ براہیمی کے بقول ان کی کوشش ہے کہ دمشق حکومت اور اس کے مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری شامی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا معاملات میں معمولی سے بہتری آئی ہے۔

ان کے بقول اس سلسلے میں مزید پیش رفت کل جمعے کو روز ہو گی، جب فریقین مذاکرات کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔ گزشتہ روز اس اجلاس کے دوران شامی تنازعے کے فریقین نے قیدیوں کے تبادلے، انسانی امداد اور مختلف مقامات پر فائر بندی جیسے موضوعات پر بات چیت کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :