ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے خصوصی سیل ختم نہیں کیا گیا ، ترجمان ایچ ای سی، ایچ ای سی بہتر انداز میں ڈگریوں کی تصدیق کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ عائشہ اکرام کی وضاحت

جمعہ 24 جنوری 2014 06:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) کے ترجمان عائشہ اکرام نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق کے حوالے سے خصوصی سیل ختم نہیں کیا گیا بلکہ ایچ ای سی بہتر انداز میں ڈگریوں کی تصدیق کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جعلی ڈگریوں کی تصدیق کے فیصلے کے بعد ارکان پارلیمنٹ کے لیے خصوصی طورپر ایچ ای سی میں ایک کمرہ مختص کیا گیا تھا کیونکہ اس وقت رش بہت زیادہ پڑ گیا تھا اور ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ارکان پارلیمنٹ کو انتظار سے بچنے کیلئے یہ کہا گیا تھا کیونکہ سپریم کورٹ کیلئے جلد سے جلد رپورٹ پیش کرنے کی وجہ سے اس طرح کے اقدامات کئے گئے لیکن اب دو تین ڈگریوں کی تصدیق بہتر انداز میں ایچ ای سی میں جاری ہے جس میں ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تصدیق بھی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل سیل کوئی قائم نہیں کیا گیا تھا بلکہ الگ کمرہ ارکان پارلیمنٹ کیلئے مختص کیا گیا تھا سیل اب بھی موجود ہے اور اپنا کام بہتر انداز میں سرانجام دے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :