نبوت کے جھوٹے دعویدار مقدمے میں گلزار قائد راولپنڈی کے رہائشی اور برطانوی نژاد پاکستانی اصغر کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا

جمعہ 24 جنوری 2014 06:57

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نوید اقبال نے نبوت کے جھوٹے دعویدار کے مقدمے میں گلزار قائد راولپنڈی کے رہائشی اور برطانوی نژاد پاکستانی اصغر کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا سنا دی ، اصغر کیخلاف 22 ستمبر 2010ء کو تھانہ صادق آباد میں حفیظ اعوان نامی شخص کی مدعیت میں 295سی کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا اس مقدمے کی سماعت 3سال سے جیل میں ہوتی رہی ملزم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے وزیٹنگ کارڈ پر قابل اعتراض تحریر کنندہ کرائی ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

برطانوی نژاد پاکستانی تھا اس کو برطانوی ہائی کمیشن سپورٹ کررہا تھا بیرسٹر سارہ ہلال ان کی جانب سے وکیل تھی دیگر این جی اوز بھی ان کو سپورٹ کررہی تھی ۔ مدعی وکیل راجہ شجاع الرحمان نے شہادتوں سے ثابت کیا کہ اصغر نبوت کا جھوٹا دعویدار تھا جس پر عدالت نے جھوٹے نبوت کے دعویدار اصغر کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔